کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر کی12سے 14اگست تک ہلڑبازی پر پابندی عائد

کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے کوئٹہ میں 12سے 14اگست تک ون ویلنگ،سپرے اور پانی پھینکنے،اونچے آواز میں گانے سننے،گاڑی کی چھتوں پر بیٹھنے سمیت دیگر پرپابندی عائد کردی۔ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مفاد عامہ میں ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کی حدود میں سڑکوں پر ون ویلنگ،سنو سپرے پھینکنے،اونچے آواز میں میوزک،گاڑی کی چھتوں پر بیٹھنے،سڑکوں پر ڈانس /اتنڑ،پانی پھینکنے سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر تین روزہ کیلئے پابندی عائد کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں