جامعہ بلوچستان انتظامیہ کی انتظامی امور پر سستی

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کی انتظامی امور میں سستی، بیف سکالر شپ و دیگر کیلئے حق دار طلبا کی لسٹ فراہم نہ کی جا سکی جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قائم واحد علمی درسگاہ جامعہ بلوچستان عملے کی غفلت لاپرواہی اور سستی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے رزلٹس جمع کرانے کے باوجود سمسٹر سیل میں عملہ کی سستی کی وجہ سے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈز کیلئے دو سالوں سے کئی ڈیپارٹمنٹس کی لسٹ فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کو شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے طلبا و طالبات نے گورنر بلوچستان اور وائس چانسلر جامعہ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں