افغانستان میں مسئلے کا پرامن حل نکالنے کیلئے ایک مرتبہ پھر دوحہ میں مذاکرات شروع
اسلام آباد:ا فغان مسئلہ کا پر امن حل تلاش کرنے کیلئے رواں ہفتے دوحا میں مذاکرات کے دو دور ہونگے۔ ذرائع کے مطابق دوحہ مذاکرات کا بنیادی مقصد افغانستان میں قیام امن کے لیے تشدد میں کمی اور بین الافغان مذاکرات کی بحالی ہے دوحہ مذاکرات کا پہلا دور آج شروع ہو رہا ہے جس میں افغان طالبان اور افغان قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ شرکت کے علاوہ امریکہ، اقوام متحدہ،طالبان اور افغان قومی مصالحتی کمیشن کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق دوحہ مذاکرات کے دوسرے دور میں روس، چین، پاکستان اور امریکہ کے نمائندے شریک ہوں گے جبکہ دوسرے دور میں بھی افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور افغان طالبان کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ افغانستان کے معاملے پر دوحہ میں اسی ہفتے ایک اور اجلاس بھی ہوگا جس میں روس، امریکا، چین اور پاکستان شریک ہوں گے۔#/s#


