پاکستان کی جیلوں میں موجود قیدی ایڈز، ہیپا ٹائٹس اور ٹی بی کی خطرناک بیماریو ں میں مبتلا ہو رہے ہیں

کوئٹہ :پاکستان کی جیلوں میں موجود قیدی ایڈز، ہیپا ٹائٹس اور ٹی بی کی خطرناک بیماریو ں میں مبتلا ہو رہے ہیں،بلوچستان میں 13مرد ایڈز جبکہ 11قیدی ٹی بی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کاانکشاف ہواہے۔میڈیکل رپوٹ کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں بیمار قیدیوں کی تعداد 2 ہزار 100 ہو گئی ہے۔ایڈز میں مبتلا بیمار قیدیوں کی تعداد پنجاب کی جیلوں میں 255 مرد اور 2 خواتین ہیں، سندھ کی جیلوں میں 115 مرد اور ایک خاتون، خیبرپختونخوا 39 اور بلوچستان کی جیلوں میں 13 مرد شامل ہیں۔ہیپا ٹائٹس میں مبتلا قیدیوں کی تعداد پنجاب کی جیلو ں میں ایک ہزار 47 مرد اور 2 خواتین، سندھ کی جیلوں میں 461 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ٹی بی میں مبتلا قیدیوں کی تعداد پنجاب کی جیلوں میں 87 اور سندھ میں 52 بیمار قیدی موجود ہیں جبکہ خیبرپختونخوا 235،سندھ 50 اور بلوچستان میں 11 قیدی ذہنی مریض ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں