کوئٹہ میں بلوچ کلچر ڈے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

کوئٹہ:محکمہ ثقافت،سیاحت وآثار قدیمہ کی جانب سے 2مارچ کو بلوچ کلچر ڈے کی مناسب سے محکمہ ثقافت بلوچستان اور پی ٹی وی کے اشتراک سے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔جس میں پی ٹی وی بولان کی صبح 9تا 12بجے کی لائیونشر یات صوبے کے دانشور لکھاری اور فنکاراس روز کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔مزید برآں کلچر کی اہمیت افا دیت اور بقاء کیلئے کی جانے والی کوششوں پر سیر حاصل گفتگو فرمائیں۔اس کے علاوہ پی ٹی وی کے احاطے میں صبح 11بجے دوپہر 2بجے لوک فنکاراپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اور شام 6بجے فیملیز کیلئے لوگ موسیقی کے میگا شوکا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔سیکرٹری ثقافت ظفر علی بلیدی نے ڈا ئریکٹر کلچر اصغر علی بلو چ کو اس دن کی منا سبت سے ضروری ہدایات جاری کیں ہیں جبکہ عمر فاروق پروگرام آفیسر کو فوکل پرسن مقر ر کیا ہے۔تاکہ یہ پروگرام کو خوش اسلوبی سے منعقدہ ہوں۔پی ٹی وی کے جنرل منیجر ایوب بائبے اور پروگرام منیجر سید فہم شاہ ظفر علی بلیدی کے اس اقدام کو خوش آئند ہ بھی مل کرکام کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں