روس میں ایک بس میں دھماکا، دو خواتین مسافر ہلاک

ماسکو :روس کے مغربی علاقے وورونیز کی ایک مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک جبکہ انیس دیگر افراد زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کودھماکے کے وقت بس میں پینتیس مسافر سوار تھے۔ ایک مسافر خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ دوسری خاتون جمعہ کی صبح ہسپتال میں چل بسی۔ اس حادثے کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کی زوردار شدت کی وجہ سے بس کی چھٹ اڑ گئی۔ حکام نے اس واقعے میں دہشت گردی کے امکانات کو رد کردیا، تاہم مزید تحقیقات ابھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں