اب بھی کابل میں ہوں، حامد کرزئی

کابل :سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہ اب بھی کابل میں ہیں، ’انھیں امید ہے کہ موجودہ صورتحال امن مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گی۔‘ اپنے فیس بک پیج پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں حامد کرزئی نے طالبان اور سکیورٹی فورسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں سکیورٹی فورسز اور طالبان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں، سکیورٹی برقرار رکھیں۔‘انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں ’پرسکون‘ رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم افغان قیادت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں