خونریزی کے سیلاب کو روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا، اشرف غنی
اشرف غنی نے کہا ہے کہ آج مجھے ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑا اور ملک کو چھوڑنا پڑا۔ان کا کہنا تھاکہ طالبان نے دھمکی دی تھی کہ مجھے ہٹانے کیلئے کابل پر حملوں کیلئے تیار ہیں لیکن میں نے خونریزی کو روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے تلوار اور بندوق کے زور پر فیصلہ لیا ہے لیکن اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت اور جائیداد کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔واضع رہے کہ طالبان کی جانب سے کابل کے گھیراؤکے بعد افغان صدر اشرف غنی اور نائب صدر امراللہ صالح افغانستان چھوڑ کرچلے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


