بلوچستان میں اپوزیشن بھی حکومتی طرز کے رویوں پر گامزن ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی اعدادوشمار کا تعین تب ممکن ہوگا جب ٹیسٹ کیے جائیں گے صوبے میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں ہے مجموعی طور پر بلوچستان میں کورونا وائرس تشویشناک صورتحال میں ہے آپسی اختلاف کا شکار نااہل صوبائی حکومت نے عوام کو کورونا وائرس کے رحم وکرم پر چھوڑنے کے ساتھ مزدور طبقے کی کو روزی روٹی فراہم کرنے سے قاصر ہے مذدور طبقہ پر یشانی و مسائل سے دوچار ہوگیا ہے۔۔بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کا روز اول سے گورننس کرنا ترجیح ہی نہیں رہا ہے۔معاونین خصوصی کی بہتات لگانے کے ساتھ اکثر اہم محکمے بغیر وزیر کے چلائے جارہے ہیں کورونا وائرس سمیت کسی بھی اہم ایشو پر اسمبلی کا کوئی کرادر ہی نظر نہیں آ تا۔حزب اختلاف جو اسمبلی کے ذریعے عوام کی جملہ مسائل کو آگے لاتا ہے لیکن افسوس کہ حزب اختلاف بھی حکومتی طرز کی رویوں پر گامزن ہے اور اسمبلی سے دوری اختیار کئے ہوئے ہے عوام کو حکومت اور اپوزیشن دونوں نے بے سروسامان چھوڑا ہوا ہے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت صرف الفاظ کے ہیر پھیر سے کام کررہی ہے۔عملا کچھ نہیں۔روزانہ حکومت دعوے کرتی ہے کہ آج کوئی بھی پازیٹو کیس نہیں آیا یا کچھ کا ذکر کیا جاتا ہے جب ٹیسٹنگ کٹس نہیں ہیں اور ٹیسٹ نہیں ہونگے تو کیسے انداز کیا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس کی شدت کیا ہے بلوچستان حکومت روز اول سے ہی کوتاہی اور غفلت میں مبتلا ہے بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کو اپنی غیر سنجیدگی کو ترک کریں اور صوبے اور عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کرنے سے گریز کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں