پنجگور، بجلی کی بندش سے الیکٹرانگ کے پیشے سے وابستہ ہزاروں افراد بیروزگار

پنجگور؛ پنجگور میں دن کے وقت بجلی کی عدم فراہمی سے لوگوں کا روز مرہ زندگی متاثر اور الیکٹرونک کے پیشے سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگار گار۔تفصیلات کے مطابق پنجگور مختلف فیڈرز کو رات دو بجے کے بعد چند گھنٹے بجلی فراہم کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں نہ صرف لوگوں کے روز مرہ زندگی متاثر ہے بلکہ علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں دوسری جانب الیکٹرونک کے پیشے سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں اس سلسلے میں متاثریں نے اپیل کی ہے کہ لوگوں کے روز گار کو مدنظر رکھ کر اور پانی کی فراہمی کے لیے دن کے وقت بھی چند گھنٹے بجلی کی سپلائی کو بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں