حب ، دو مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب) حب کے قریب ساکران کے علاقے میں دو مختلف حادثات میں تین خواتین اور تین بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے ،نورانی کرا س کے مقام پر درگاہ شاہ نورانی سے واپس آنے والے زائرین کی ہائی رئوف سوزوکی وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکراگئی حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور 3بچوں سمیت 5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 7سے زائد زخمی ہو گئے ،ویراب کے ایک گائوں میں دوخواتین کنویں میں گرنے سے جان کی بازی ہار گئیں زخمیوں اور نعشوں کو حب جام غلام قادر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ،حادثے میں جاں بحق زائرین کا تعلق کراچی سے تھا اور ایک ہی خاندان کے افراد تھے تفصیلات کے مطابق شاہ نورانی کراس کے قریب مسافربس اور ہائی روف وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت پانچ افراد جان بحق سات افراد زخمی. ریسکیو زرائع کے مطابق پیر کے روز درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کرکے واپس جانے والی زائرین کی ہائی روف وین اور مسافربس میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ہائی روف میں سوار خاتون اور بچوں سمیت پانچ افراد جانبحق ہوگئے جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے جانبحق افراد میں سات سالہ منشہ بنت نثار. چالیس سالہ عزیزاں زوجہ نثار،پچیس سالہ ناہیدہ بنت انور،آٹھ سالہ محمود ولد نثار،سات سالہ احمد ولد نثار شامل جبکہ شہباز. انور ولد احسان، پروین زوجہ احسان، آسیہ بنت احسان،نثار ولد حسین،پری زوجہ احسان اور زویا زخمی ہوئے جانبحق اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز میں جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کردیا جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا. جانبحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے جو کراچی کے رہائشی ہیںدریں اثناء نورانی کراس کے قریبی علاقہ ویراب کے ایک گائوں میں کنویں سے پانی بھرنے کے دوران دو خواتین کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گئیں جاں بخق خواتین میں 28سالہ امام زادی اور 45سالہ صغریٰ بی بی شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں