گوادر میں غیر ملکی ٹرالر مقامی آبادی کے روزگار پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے گوادر میں غیر قانونی مائیگیری اور پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف پارٹی کے پرامن احتجاج پر ضلعی انتظامیہ باالخصوص اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی جانب سے سیاسی کارکنوں پر تشدد اور پرامن عوام کو اشتعال دلا کر کشت و خون کا ماحول پیدا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی فوری سرزنش کا مطالبہ کیا ہیے۔ پارٹی ترجمان نے واضع کی ہیے کہ اگر پارٹی کی مقامی لیڈر شپ سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرتے تو مذکورہ انتظامی آفیسر نے خونریزی کا ماحول پیدا کر رکھا تھا تاکہ بہانہ بناکر نہتے شہریوں اور سیاسی کارکنوں پر گولیاں چلائی جاہیں۔نیشنل پارٹی نے واضع کیا ہیے کہ غیر ملکی ٹرالروں کے شکار پر پابندی لگا کر گوادر کے عوام کو پانی اور بجلی جیسے بنیادی ضروریات کی فی الفور فراہم کو یقینی بنایا جائے اشتعال انگیزی کا ماحول پیدا کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے بنیادی انسانی و شہری حقوق کی فراہمی کے لیئے سنجیدہ اقدامات کی جاہیں بصورت دیگر نیشنل پارٹی احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے بلوچستان بھر میں احتجاجی سلسلہ شروع کیا جاہیگا۔


