مشکے، اسپیشل برانچ کے کانسٹیبل پر حملہ کے الزام میں 8افراد پر مقدمہ

آواران، مشکے۔پولیس کانسٹیبل اسپیشل برانچ پر حملہ کرنے والے آٹھ ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ مشکے میں مقدمہ درج۔مشکے پولیس کے مطابق مشکے پولیس کی اتوارکیروز مشکے گجر میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ اور اڈہ کو مسمار کرنے کے ردعمل میں چند لوگوں نے پیر کے روز پولیس کانسٹیبل اسپیشل برانچ وقار احمد عرفِ قومی پر حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا اور اس کے سر اور پورے جسم پر شدید نوعیت کے چھوٹ آئے تھے۔مشکے پولیس نے کانسٹیبل اسپیشل برانچ وقار احمد کے مدعیت میں fir no 02/2020 Date13.04.2020 u/s 337/a.337/H2.324.353.186.189.34TP کے دفعات کے تحت آٹھ افراد 1.نیک محمدولد عبدالحکیم 2.سردارخان عرفِ شاہی ولد بشیر احمد 3۔کریم جان ولدبادین 4۔بشیر احمد ولد عید محمد 5۔ظہور احمد ولد عید محمد 6۔نزر خان ولد آدم خان 7۔سفر خان ولد کمالدین 8۔عید محمد عرفِ پیرو ولد کریم داد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں