بیلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کی لیویز فورسز میں بھرتیوں کے آرڈرز

بیلہ:لیویز فورس میں بھرتیوں کا اقدام وزیر اعلی جام کمال خان اہم اقدام اور کارنامہ ہے لسبیلہ کے بیروزگار نوجوانوں کی لیویز فورس میں بھرتیوں کے آرڈرز خوش آئیند ہیں بیروزگاری میں کمی ہوگی جام آف لسبیلہ جام کمال خان عملی طور پر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار بیلا کی معروف قبائلی شخصیت اور سماجی راہنما اشرف معشوق رونجھو نے نیشنل پریس کلب بیلا میں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے لیویز فورس میں بھرتیوں کے آرڈرز ہونے پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی کاوشوں کو سراہتے ہونے اس اقدام کو خوش آئیند قرار دیا ہے رونجھو نے کہا کہ جام کمال خان بلوچستان اور بالخصوص لسبیلہ سے بیروزگاری کے خاتمے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جن سے صوبے کی عوام کو اچھے ثمررات مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیویز فورس میں بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلی بلوچستان نواب آف لسبیلہ جام کمال خان اسی طرح صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں