بلوچستان، کورونا وائرس کے مزید 39نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ:بلوچستان کے 7اضلاع سے کورونا وائرس کے مزید 39کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 30792ہوگئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں 479افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7اضلاع کوئٹہ سے 20، مستونگ سے 7،نوشکی اور گوادر سے 4،4،لسبیلہ سے 2،خضدار اور خاران سے 1،1کیس رپورٹ ہوا جبکہ 454افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.14 فیصدرہی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 604فعال مریض ہیں جن میں سے 24ہسپتالوں میں داخل ہیں ان افراد میں سے 10کو ہائی جبکہ 3کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے جبکہ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 94افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 29853ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 335اموات ہوچکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں