قلات، زہریلی خوراک کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد کی حالت تشویشناک
قلات :قلات کے یونین کونسل نیچارہ میں زہریلی خوراک کھانے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی، متاثرین میں خواتین و بچے بھی شامل، نیچارہ میں ابتدائی امداد کے بعد قلات ہسپتال منتقل، تفصیلات کیمطابق نیچارہ میں محمد رحیم نیچاری کے گھر میں خاندان کے افراد جوکہ چائے پینے کے انکی حالت غیر ہوگئی۔ جن میں کچھ بے ہوش بھی ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چائے میں زہریلا جانور گرنے کا شبہ ہے۔متاثرین میں محمد رحیم اور منیر احمد سمیت چار خواتین اور دو بچے شامل ہیں جنہیں نیچارہ سول ڈسپنسری میں طبی امداد کے بعد بذریعہ ایمبولینس قلات ڈی ایچ کیو لایا گیا جہاں پر متاثرین کو طبی امداد دی گئی۔
Load/Hide Comments


