سہیل شاہین کا لاعلمی میں اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو

کابل /دو حہ:طالبان ترجمان سہیل شاہیں نے لاعلمی میں اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں افغانستان میں تمام اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں آخری یہودی شخص کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور کسی کو قتل نہیں کیا جائے گا۔قطر دفتر میں طالبان ترجمان سہیل شاہین نے اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان کو فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اقلیتیں بالکل محفوظ رہیں گی۔اسرائیلی نشریاتی ادارے نے کہا کہ ہم نے اپنی شناخت کان نیوز چینل کے نام سے کرائی اور ہم نے اس بات پر زور نہیں دیا کہ ہمارا تعلق اسرائیلی نشریاتی ادارے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں