بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی، صوبے میں کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 14 فی صد سے کم ہو کر 4 اعشاریہ 47 فیصد رہ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے 627 ٹیسٹ کئے گئے، 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا کے مثبت کیسز صوبے کے 7 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
کوئٹہ سے 12، مستونگ سے 4 ، خضدار، گوادر، ڈیرہ بگٹی سے3،3 ، قلات سے 2 اور تربت سے کورونا کا ایک کیس شامل ہے۔صوبے میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 568 ہے، بلوچستان میں 30 ہزار 820 میں سے اب تک 29 ہزار 917 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


