گوادر،شکار پر پابندی کیخلاف ماہیگیروں کا احتجاج و دھر نا،فش ہاربر روڑ بلاک کردیا

گوادر(بیورو رپورٹ)شکار پر پابندی کیخلاف ماہیگیروں کا بچوں کے ساتھ منی فش ہاربر کے سامنے احتجاج و دھر نا۔ماہیگیرو‍ں کو تین دن سے مسلسل سمندر جانے سے روکنے پر مائیگیرو‍ں اور ان کے بچوں نے جی ٹی گیٹ پر دھرنا دے کر احتجاج کیا۔ ماہیگیروں کا کہنا ہیکہ خودکش حملہ کے بعد ہمیں سمندر جانے سے روکنے کی وجہ سے ہم نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں گھر میں فاقے ہورہے ہیں. انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سمندر جانے کی اجازت دی جائے ورنہ ہم جی ٹی گیٹ پر بیٹھے رہیں گےفش ہاربر روڑ بلاک کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں