چائنیز کمپنیوں کو بلوچستان کے وسائل لوٹنے کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے، نیشنل پارٹی

دالبندین:نیشنل پارٹی چاغی کے ضلعی ترجمان میں کہاگیاہے کہ چائنیزکمپنیوں کو بلوچستان میں بلوچ وسائل لوٹنے کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے اس لئے اب چائنیزکمپنیاں بلوچستان حکومت سے معاہدے کے بغیر کام کررہے ہیں جسکی واضح مثال سیندک پروجیکٹ ہے جہاں چائننیزکمپنی نے پاکستانی منیجمنٹ میں شامل کچھ بے ضمیر اور وطن فروش آفیسروں سے مل کر بلوچستان سے لائسنس لئے بغیر تیسری مائننگ شروع کی ہے جس میں صرف خام مال کو دن رات بڑی تیزی کے ساتھ نکال رہی ہے اور اپنے اس لوٹ مار کو چھپانے کے لئے کورونا کے نام پر سخت ترین پابندیاں لگائی ہوئی ہے تاکہ انکا یہ غیرقانونی عمل دنیا کے سامنے نہ آسکے بیان میں افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ سلیکٹڈ حکومت اور بے ضمیرحکمرانوں کو بلوچستان کے وسائل لوٹنے میں کوئی خبر نہیں یا تو یہ سب کچھ انکی منشاسے ہورہی ہے بیان میں کہاگیا کہ گذشتہ دو سالوں سے سیندک کے ملازمین اور مقامی آبادی پر سخت ترین غیر انسانی وغیر قانونی پابندیاں لگا کر انھیں قیدی بنایاگیاہے دوسری جانب بڑی تیزی سے تیسری مائننگ شروع کرکے شب وروز اسے جلد سے جلد نکالنے میں مصروف عمل ہے تاکہ انکا یہ چوری پکڑنے سے پہلے اسے مکمل ختم کرنا ہے بیان میں مزید کہاگیا کہ چائنیزکمپنیاں سیندک میں جوکچھ کررہے ہیں انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی ہے پاکستانی بے ضمیرافیسران بلوچ وسائل کی اس لوٹ مار میں برابر کے شریک ہے تاریخ انھیں کبھی معاف نہیں کرے گی اور بلوچستان پر مسلط سلیکٹڈ جعلی حکمرانوں کی بے حسی بھی ناقابل معافی جرم ہے بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی چائنیز کمپنیوں کا سیندک کے مقامی آبادی اور ملازمین کے ساتھ جاری مظالم اور بغیرلائسنس وسائل کی لوٹ مار کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں