طالبان ایک ٹریلین ڈالر کی معدنی دولت کے رکھوالے بن گئے
کابل:افغان طالبان ایک ٹریلین ڈالر کی معدنی دولت کے رکھوالے بن گئے،طالبان آج تک افیون اور ہیروئن کی تجارت سے فائدہ حاصل کرتے رہے ہیں۔ اب یہ عسکری گروہ ایک ایسے ملک پر حکومت کرنے جا رہا ہے جہاں ایسے قیمتی قدرتی معدنیات موجود ہیں، جن سے چین اپنی معیشت کو غیر معمولی ترقی دے سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین پہلے ہی افغانستان میں سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ہے۔ چین کی حکومت کو اپنے ملک میں معدنیات کی ضرورت پورا کرنے کے لیے نئے وسائل درکار ہیں۔ اس لیے قوی امکان ہے کہ وہ افغانستان میں کان کنی کا موثر نظام تعمیر کرنے کے سلسلے میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
Load/Hide Comments


