دالبندین، مسلح افراد گھر میں گھس کر 4لاکھ روپے لے گئے، مزاحمت پر نوجوان زخمی

دالبندین (نامہ نگار) دالبندین بازار کے عقب میں واقع نہال خان نامی شخص کے گھر میں ڈاکوؤں کا دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پانچ نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر صندوق کو تھوڑ کر چار لاکھ روپے لے اڑے مزاحمت پر نوجوان زخمی ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کویٹہ ریفر کردیا گیا عوامی حلقوں کا پولیس کی نااہلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دالبندین شہر کو چوروں اور ڈاکووں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا شہری عدم تحفظ کا شکار۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں