مولانا فضل الرحمان اور چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آ باد:جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں خطے کی بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جے یو آ ئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست اور بااعتماد ساتھی ہے۔چین کی سرمایہ کاری اور بڑے منصوبے قابل تحسین ہیں۔چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین کی حکومت سی پیک کے لیے آپکی خدمات سراہتی ہے۔چین پاکستان کو اپنا دوسراگھر سمجھتا ہے۔
Load/Hide Comments


