پنجاب میں ماں بیٹی اور مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی، ملزمان گرفتار
لاہور:صوبائی دارلحکومت لاہور میں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے مسافر خاتون اوراس کی بیٹی کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتا رکر لیا،مرکزی ملزم عمر فاروق ریکارڈ یافتہ ہے اور خواتین سے زیادتی کے جرم میں دو بار جیل جا چکا ہے اور رواں سال فروری میں ہی جیل سے دوبارہ باہر آیا جبکہ اس کے ساتھی منصب کے خلاف بھی مقدمات درج ہیں۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہاڑی کی رہائشی پینتیس سالہ خاتون اور اس کی پندرہ سالہ بیٹی ٹھوکر نیاز بیگ پر گاڑی سے اتریں اور جناح ٹرمینل سے صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ بک کروایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اس کی بیٹی کو گھما پھرا کرایل ڈی اے ایوینیولے گیا۔پولیس نے بتایا کہ ماں بیٹی سے رات کی تاریکی میں زیادتی کی گئی، تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہدجمع کر کر لئے جبکہ خاتون اور اس کی بیٹی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے اوربیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ چوہنگ نے فوری مقدمہ درج کرنے کے بعد جناح ٹرمینل سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سے رکشہ ڈرائیور عمر فاروق شناخت کر کے اسے اور اس کے ساتھی منصب کو حراست میں لے لیا ہے۔دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو ایک ہفتے بعد گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں واقع ایک مدرسے میں 16 سالہ طالبہ کو مدرسیکے معلم نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ طالبہ نے الزام عائد کیاکہ ایک خاتون استاد نے بھی ملزم کا ساتھ دیا، اس سے پہلے بھی ایک طالبہ سے زیادتی کی گئی۔طالبہ پر تشدد اور زیادتی کا مقدمہ 17 اگست کو تھانہ پیر ودھائی میں درج کیا گیا تاہم متعدد کوششوں کے باجود پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔ا?ج مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز نے ضلعی عدالت میں ضمانت کی درخواست کی جس پر عدالت نے 30 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔علاوہ ازیں فیکٹری ایریا پولیس نے ڈیوٹی پر جاتی لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم وقاص گرفتار کرلیا ملزم وقاص نے شارع عام پر دعا نامی لڑکی کے سامنے نازیبا حرکات کی اور فحش اشارے کیے تھے۔لڑکی کے منع کرنے پر ملزم نے لڑکی کے ساتھ بد تمیزی اور گالم گلوچ کی، لڑکی کی 15 کال موصول ہونے پر ملزم وقاص کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔


