افغان فوجی کمانڈر افغانستان سے فرار ہو نے میں کامیاب
کابل میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد سابق برطانوی فوجی لائیڈ کامر کے ملک سے فرار ہونے کی تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں۔ لائیڈ کامر کی عمر 60 برس ہے جو برطانوی فوج سے ریٹائرڈ ہیں، انہوں نے 35 سال فوج کیلئے خدمات پیش کیں تاہم طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل وہ ایک نجی شعبے سے وابستہ تھے۔طالبان کے ملک میں داخلے کے بعد برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے شہریوں کو ائیرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن لائیڈ نے تمام ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک سے جلد از جلد فرار ہونے کا حل نکالا۔برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے لائیڈ کامر نے کہا کہ اگر میں دفتر خارجہ کے احکامات مانتا تو شاید آج زندہ نہ ہوتا، اسی لیے میں نے قمیض شلوار پہنی اور سر پر رومال ڈال کر بھیس بدلا اور افغان باشندوں میں گھس کر حامد کرزئی ائیرپورٹ کا سفر شروع کیا۔
Load/Hide Comments


