بہار میں 14افراد کی ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی
پٹنا بھارتی ریاست بہار کے ضلع Gaya میں 14افراد نے ایک 32سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے متاثرہ خاتون کو اغوا کر کے فالگودریا کے ایک جزیرے میں لے گئے جہاں 12نوجوان مزید آگئے اور ان تمام افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاندان کو مگدھ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیاگیا ہے اور متاثرہ خاتون پولیس کو بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


