طالبان نے بچوں، بوڑھوں کو انسانی ڈھال بنا لیا، امر اللہ صالح
کابل:افغان رہنما امر اللہ صالح نے الزام عائد کیا ہے کہ وادء اندراب میں طالبان بچوں اور بوڑھوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغان رہنما امر اللہ صالح کا کہنا تگا کہ طالبان نے افغانستان کی وادی اندراب کا محاصرہ کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی اندراب میں صورتِ حال بہت خراب ہے، جہاں خوراک اور ایندھن کی قلت ہو گئی ہے۔امر اللہ صالح کا یہ بھی کہنا تھا کہ وادی اندراب میں عورتیں اور بچے پہاڑوں میں چھپ گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ امر اللہ صالح کے اس بیان پر طالبان کی جانب سے اب تک ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Load/Hide Comments


