ژوب، زمین کے تنازعہ پردوگروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی
ژوب: ژوب میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو ژوب کے علا قے میں زمین کے تنازعہ پر کلی اپوزئی اور کلی شہاب زئی گروپوں میں لڑائی جھگڑ ے کے دوران فائرنگ سے زاہد مندوخیل نامی شخص جاں بحق جبک حبیب اللہ زخمی ہو گیا پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد ینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


