سدابہاربس ٹرمینل کو بند کرنے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی پریس کانفرنس

کوئٹہ(انتخاب نیوز)سدابہار ٹرمینل کے صدر حاجی حکمت لہڑی نے ٹرمینل کی بندش کیخلاف پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ محراب پندرانی کے قتل میں ہمارا کوئی تعلق نہیں ہمارے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے ہمیں معلوم نہیں ایف آئی آر میں کس کا نام ہے اور س قانون کے تحت ٹرمینل کو بند کیا گیا،ٹرانسپورٹرز کیساتھ ایک ایس پی ناجائز کررہا ہے صدر آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ہم ٹرمینل کی بندش کیخلاف بلوچستان بھر میں پہیہ جام پڑتال کرینگے،حاجی حکمت لہڑی نے کہا کہ جس نے مارا ہے اسکو پکڑوآج سے بلوچستان بھر میں ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں،ہمارے بھائی کو گرفتار کرکے تھانوں میں لیجایا جارہا ہے جس نے قتل کیا ہے اسکی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرمینل کی تمام گاڑیاں حاجی دولت کی نہیں جو ایف آئی آر میں نامزد ہے اسے پکڑا جائے سب کو کیوں ٹارچر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بڑی گاڑیوں کیساتھ قومی شاہرائیں بند کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں