لورالائی، سی ٹی ڈی کی کارروائی،فائرنگ کے تبادلے میں7 مشتبہ افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ

کوئٹہ:لورالائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جنکا تعلق کلعدم تنظیم بی ایل ایف سے تھا ۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق بدھ کو سی ٹی ڈی کے عملے نے لورالائی کے علاقے کوہار ڈیم میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کے دوران غنی، صدام ،امیر جان ،اور احمد سمیت مشتبہ 7 افراد ہلاک جبکہ 3ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کے عملے نے مبینہ افراد کے زیراستعمال کمپاونڈ سے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں