بی ایس او (پجار) بلوچستان یونیورسٹی یونٹ کے زیر اہتمام اسٹیڈی سرکل کا انعقاد

اسٹیڈی سرکل کے شروعات شہداء کے یاد میں دو منٹ کی خاموشی اور نواب اکبر خان بگٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار بلوچستان یونیورسٹی یونٹ کے زیر اہتمام اسٹیڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا بی ایس او کے سابقہ چیرمین ڈاکٹر کہور خان نے طلباء کو بی ایس او کے وجود میں آنے اور بلوچ تاریخ تاریخ میں بی ایس او کے کردار کے حوالے سے لیکچر دیا۔ چیرمین ڈاکٹر کہور خان نے کہا کے بلوچ طلباء کے پلیٹ فارم بی ایس او نے وجود کے بعد کہی عرصے تک نا صرف ایک اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا کردار ادا کیا بلکے ایک ماس پارٹی کے طور پر بھی کام کیا بلوچ مزاحمتی تاریخ آج بھی بی ایس او کے کردار کو سراتی ہے۔ بلوچ طلباء کے وطنی سیاست کو پروان چڑھانے اور ایک غیر رسمی ادارے کے طور پر جو کردار ادا کیا اس کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 
بلوچستان میں جب آمریت یا کوئی سرکش حکمران نے طاقت آزمانے کی کوشش کی تو بی ایس او نے اس کے خلاف میدان میں عملی طور پر مزاحمت کی، ون یونٹ کے خلاف، مارشلاوں کے خلاف مزاحمت اور شہادتوں کا ایک نا ختم ہونے والا تنظیم بی ایس او رہا ہے۔ 
اسٹیڈی سرکل میں بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ، سی سی ممبران طارق بلوچ، عمیر بلوچ، وسیم بلوچ، ارشاد بلوچ، ڈاکٹر ثمرین بلوچ، اکرم بلوچ، گل خان بلوچ،عابد بلوچ ابراہیم بلوچ و دیگر عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں