سعودہ عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے راشن کی فراہمی معطل

ریاض:سعودہ عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے راشن کی فراہمی معطل کر دی گئی۔ گزشتہ روز ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے ٹوئٹ پیغام کے زریعے آگاہ کر دیا۔ پاکستانی سفارتخانے نے کہاکہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے نئی جاری ہدایات کے باعث سفارت خانے کے عملے کی نقل و حرکت بیت محدود ہو گئی ہے،اس صورتحال کے باعث راشن کی فراہمی ناممکن ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ اس صورت میں راشن کی فراہمی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق کورونا وباء اور سعودی عرب میں لاک ڈاؤن کے تناظر پاکستانی سفارت خانہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو راشن فراہم کر رہا تھاتاہم سعودی عرب حکومت کی جانب سے مزید سخت احتیاطی اقدامات کے باعث اب راشن کی فراہمی کو بند کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں