شوہر نے بیوی پر غیر مردوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر تیزاب پھینک دیا

کراچی : ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر شوہر نے تنگ آکر بیوی پر تیزاب پھینکا، پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی میں بیوی پر تیزاب پھینکے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل نعیم گدی نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کی بیوی ٹک ٹاکر ہے۔ موبائل سے معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ملزم کے مطابق ان کی بیوی غیر مردوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپنے شوہر کو بھیجتی تھی۔ ان حرکتوں سے تنگ آکر ملزم نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا۔ ملزم تیزاب پھینکنے کا اعتراف کر چکا ہے۔ ملزم نے اپنے دوست ملک میر بالاش سے تیزاب حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں