پانچ ہزار کے قریب افغان شہری اٹلی پہنچ گئے

روم:اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ قریب پانچ ہزار افغان شہریوں کو افغانستان سے اٹلی لایا گیا ہے جو طالبان کے قبضے کے بعد ’یورپی یونین کے کسی بھی ملک کے مقابلے سب سے بڑی تعداد ہے۔‘ اٹلی کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ’ہم افغان شہریوں، خواتین اور نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم کسی ایسے افغان شہری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جنھوں نے ان تمام برسوں کے دوران انقلاب کی خواہش ظاہر کی ہے اور جو تبدیلی چاہتے ہیں۔‘انھوں نے مزید کہا کہ انھیں امید ہے 31 اگست کی ڈیڈلائن کے بعد بھی مزید افغان شہریوں کو لانے کی اجازت دی جائے گی اور ایسے میں اقوام متحدہ، فلاحی تنظیمیں اور دیگر ممالک مدد کریں گے۔امریکہ، برطانیہ اور جرمنی بھی ہزاروں افراد کو افغانستان سے لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جرمنی قریب چار ہزار افغان شہریوں کو اپنے ملک لایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں