بھارت میں ایک دوسرے کو پتھر مارنے کا انوکھا سالانہ میلہ
اترکھنڈ(انتخاب نیوز) بھارت میں ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے کے سالانہ مقابلے میں صرف سات منٹ میں 77 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ہر سال ریاست اترکھنڈ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد پتھر بازی کا دوستانہ میچ کھیلتے ہیں اور جسے بگوال کہتے ہیں۔ بگوال کے معنی ’پتھروں سے لڑائی‘ ہے جس میں ضلع چمپاوت کے چارقبائل شریک ہوتے ہیں۔ دونوں اطراف سے شدید سنگ باری ہوتی ہے اور اس میں لوگ لہولہان بھی ہوجاتے ہیں۔
Load/Hide Comments


