وزیراعلیٰ پنجاب اور صادق سنجرانی ملتان سے بلوچستان روانہ ہوگئے
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ملتان سے بلوچستان کے ضلع بارکھان روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بارکھان میں بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی رہائش گاہ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عبدالرحمٰن کھیتران سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کریں گے۔
Load/Hide Comments


