اب زندگی بدل گئی ہے، رمیز راجا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اب زندگی بدل گئی ہے، باؤنسرز کرنے کی بجائے اب باؤنسرز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سابق کپتان رمیز راجہ کو پیٹرن وزیر اعظم عمران خان نے اسد علی خان کے ہمراہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں نامزد کیا ہے، پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب 13 ستمبر کو ہو گا اور اس کے لیے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بھی طلب کیا جا چکا ہے ۔

اجلاس میں رمیز راجا پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہوں گے ان کا انتخاب بلامقابلہ ہونے کا امکان ہے ۔رمیز راجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میرے آخری سوشل میڈیا پر بیان کے بعد اب زندگی بدل گئی ہے، باؤنسرز کرنے کی بجائے اب باؤنسرز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مجھے یقین ہے کہ میں آپ لوگوں کے تعاون سے کامیاب ہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں