جیکب آباد، ڈمبولی کے مقام پر مزدا اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،5زخمی

سبی: سبی جیکب آباد قومی شاہر اہ ڈمبولی کے مقام پر مزاد اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سبی جیکب آباد قومی شاہراہ ڈمبولی کے مقام پر مزاد اور آئل ٹینکر آپس میں ٹکر گئے جس کے نتیجے میں رضا محمد موقع پر جان بحق جبکہ محمد ابراہیم، نصیر احمد، خان محمد، غلام عباس اور محمد انور شدیدزخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لایا گیا جہاں پر دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تاہم طبی امداد کے بعد ذخمی افراد کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا جان بحق اور ذخمی ہونے والوں کو تعلق کانک اور جیکب آباد سے بتایا جاتا ہے مزید تفتیش ڈمبولی لیویز فورس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں