کابل ائیرپورٹ پر ایک بار پھر دھماکے کی آواز سنی گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامدکرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ایک بار پھر دھماکا سنا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق دھماکاکابل ائیرپورٹ کے قریب سنا گیا ہے، دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کےمقام سے دھواں اٹھتادکھائی دے رہاہے۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔
گذشتہ روز بھی امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر کابل ائیرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھاکہ کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران نئے حملے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں