آئین وقانون کی موجودگی میں کسی بھی شہری کو لاپتہ کرنا آئین کے سنگین خلاف ورزی ہے,نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے 30 اگست جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کے موقع پر بیان میں کہا ہے کہ ریاستیں ائین و قانون اور انصاف کی فراہمی سے تعمیر کے منزلیں طے کر لیتے ہیں۔کسی بھی ریاست میں جبری گمشدگیاں آئین سے متصادم ہے۔پاکستان میں ماورائے آئین و قانون گرفتاریاں کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔جو لمحہ فکریہ اور قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ دور میں آزادی اظہار رائے اور آزاد میڈیا پر مکمل قدغن ہے۔سچ و حق کی آواز اور انصاف کے عمل کو بزور قوت بند کیا جارہا ہے۔سیاسی کارکنوں صحافی برادری اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ماورائے آئین لاپتہ کیا جاتا پے۔بلوچ لاپتہ سیاسی کارکنوں کی تشدد شدہ لاشیں بھی ملتی رہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آئین وقانون کی موجودگی میں کسی بھی شہری کو لاپتہ کرنا آئین کے سنگین خلاف ورزی ہے۔اگر کوئی بھی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے ان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔بیان میں کہا گیا کہ آئین ہی ملک کی حفاظت کرسکتا ہے اور ترقی کے عمل کو بروئے کار لاسکتا ہے اس لیے اس پر عمل درآمد کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں