اراضیات میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت کوئٹہ کے جج جناب آفتاب احمد لون نے اراضیات کی ریکارڈ میں دھوکا دہی سے رد و بدل اور بے ضابطگیوں کے مقدمہ میں نامزد 7برضمانت ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر سالوں قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزائیں سنادی ہیں، عدالت نے مقدمہ میں نامزد 6مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بھی احکامات صادر کئے ہیں ۔ استغاثہ کے مطابق مقدمہ میں نامزد برضمانت ملزمان اللہ ڈنہ ، شائستہ خان ، نبی بخش ، محبوب خان ، فدا محمد ، محمد عیسیٰ ، رجب علی اور مفرور ملزمان غلام فرید ، سردار عزیز ، صالح محمد ، قربان علی ، عصمت اللہ اور کشمیر خان کے خلاف محل کرخسہ موضع کرانی تپہ شادیزئی ، محل کاریز مست موضع کرانی تپہ شادیزئی ، محل کاریز کرانی موضع کرانی تپہ شادیزئی میں اراضیات کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا الزام تھا اس سلسلے میں عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی اور گزشتہ سماعت کے موقع پر اینٹی کرپشن پولیس اور برضمانت ملزمان کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جسے گزشتہ روز سناتے ہوئے عدالت کے جج نے ملزمان عدالت نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان قانون گو /پٹواری اللہ ڈنہ ، قانون گو شائستہ خان ، قانون گو نبی بخش ، پٹواری محبوب خان ، فدامحمد ، محمد عیسیٰ اور رجب علی کو زیر دفعات 420/109PPCکے تحت جرم ثابت ہونے پر دو دو سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مذکورہ ملزمان کو دو دو ماہ قید مزید بھگتنا ہوگی ۔ عدالت نے نامزد ملزمان اللہ ڈنہ ، شائستہ خان ، محبوب خان اور نبی بخش کو زیر دفعہ 409/109PPCR/Wسیکشن 5(2)ایکٹ II، 1947کے تحت جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید چار چار ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔ ملزمان اللہ ڈنہ ، شائستہ خان ، محبوب خان اور نبی بخش کو زیر دفعات 467/109PPCR/Wسیکشن 5(2)ایکٹII، 1947کے تحت جرم ثابت ہونے پر مزید پانچ پانچ سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزائے سنائیں ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید چار چار ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔ نامزد ملزمان اللہ ڈنہ ، شائستہ خان ، نبی بخش ، محبوب خان ، فدا محمد ، محمد عیسیٰ اور رجب علی کو زیر دفعات 468/109PPCکے تحت جرم ثابت ہونے پر مزید دو دو سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزائے سنائی گئیں ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو دو دو ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔ عدالت نے سزائے سنائے جانے کے بعد برضمانت ملزمان کو حراست میں لے کر مچھ جیل بھیجنے کے احکامات دیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں