شاہوانی قبیلے کا میڑھ کے معززین کو عزث بخشتے ہوئے دونوں جانب سے 3مہینوں کیلئے جنگ بندی کا اعلان

مستونگ:چیف آف بیرک نوابزادہ میرشادین خان شاہوانی کے سربراہی میں ایک بلوچی قبائلی میڑھ شاہوانی قبائل کے دو زیلی طائفون شادین زئی اور میروزئی کے درمیان 10سالہ پرانی تنازعہ،جس میں ایک درجن سے زیادہ افراد قتل ہوئے کے حل کیلئے دونوں فریقین کے معززین ٹکری نوراحمد میروزئی اور چیرمین ظفر اللہ شادین زئی شاہوانی کے پاس الگ الگ گئے اور شاہوانی قبائل کے دونوں طائفوں کے معتبرین و معززین نے میڑھ کے معززین کو عزث بخشتے ہوئے دونوں جانب سے 3مہینوں کیلئے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔نوابزادہ میرشادین خان شاہوانی کے سربراہی بلوچی و قبائلی میڑھ میں آغا ظہیر شاہ،میرجلیل جان محمدشہی،ٹکری محمد یونس شاہوانی،ٹکری گل محمد شاہوانی،ملک محمد اقبال شاہوانی،ٹکری غازی خان شاہوانی،ٹکری اللہ بخش شاہوانی،ٹکری عزیز اللہ شاہوانی،ٹکری غلام محمد شاہوانی،ٹکری شیراحمدلیڑی،ٹکری محمدحیات لہڑی،ملک محمود شاہوانی،میرحبیب اللہ شاہوانی، حاجی محمد یعقوب شاہوانی،ٹکری عبدالمجید بنگلزئی،حاجی،ملک جھانگیر خان شاہوانی،عیلوم ثنا شاہوانی،عزیز جان شاہوانی،شبیر شاہوانی، محمدحمزی شاہوانی،حاجی خیرجان لہڑی، چیرمین جہانگیر منظوربلوچ،حاجی سلطان لیڑی،حاجی صادق شاہوانی،حاجی ستارشاہوانی، حاجی اصغر شاہوانی، وڈیرہ محمد عثمان شاہوانی،سفیدریش صاحب خان شاہوانی میرمجیدشاہوانی، حاجی محمد جان شاہوانی، حاجی نظام الدین شاہوانی،ٹیھکدار مرتضی ابابکی،حاجی عبداللہ شاہوانی،حاجی عثمان شاہوانی،نائب پائندہ خان شاہوانی،نائب داد محمد شاہوانی،غلام فاروق شاہوانی،حاجی محمد عمرشاہوانی، حاجی اخترشاہوانی، عبدلواحد شاہوانی،ملک سجاول شاہوانی، حاجی عطاء اللہ شاہوانی،عبدالحفیظ،وزیرخان شاہوانی،بالاچ خان شاہوانی،و دیگر معززین نکے ہمراتھے اس موقع پر نوابزادہ میرشادین خان شاہوانی نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی تنازعات کاخاتمہ انتہائی ناگزیر ہے قبائل تنازعات کی وجہ سے بلوچستان میں آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے،قبائلی تنازعات ہی کی وجے سے قبائل کے درمیان دوریاں پیدا ہوکر نفرتوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں،اور ہمارا نوجوان نسل تعلیم وترقی سے محروم ہوکر اندھیروں میں چلے جاتے ہیں۔قبائیلی تنازعات کے خاتمے کے لیے تمام قبائلی سربراہان معتبرین معززین سمیت تمام مکاتب کے لوگوں کو آگے بڑھانا ہوگا اور تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انھوں نے کہاکہ میں نے اپنی زندگی اپنے علاقے کے عوام کی خدمت اور تنازعات کے خاتمے کیلئے وقف کردی ہیں،تخت ماڑی صرف شاہوانی قبائل کا نہیں بلکہ یہاں بسنے والے تمام قبائل کا ہیں اور میرے دروازے تمام لوگوں کی خدمت کیلئے کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں