پنجگور، کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان و ایرانی ڈیزل برآمد

کوئٹہ: پنجگور میں کسٹمز گوادر نے مختلف کا روائیاں کر تے ہوئے کروڑں روپے کا غیر ملکی سامان اور 23ہزار لیٹر غیر ملکی ایرانی ڈیزل بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ تر جمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز گوادر نے پنچگور کے مقام پر کاروائی کر تے ہوئے ٹرک سے بڑے پیمانے پر سریا برآمد کر کے قبضے میں لے لیا جبکہ دو سری کا روائی میں دو ران تلا شی ایک گاڑی سے 23ہزار لیٹر غیر ملکی ایرانی ڈیزل بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ تاہم اس موقع پر کوئی گر فتاری عمل میں نہیں آسکی۔واضح رہے کہ کلکٹر کی ہدایت پر پچھلے دو ماہ کے دوران ڈپٹی کلکٹر فلک شیر اور سپرنٹنڈینٹ آصف زمان اور انکی ٹیم نے تقریباً تین کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت ڈیزل، 11 عدد اونٹ، سریا، کلی کنکرز، اور کیمیکل بر آمد کر کے قبضے میں لیا ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں