امریکی فوجیوں کو قیام دینے کے فیصلے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ افغانستان سے آنے والے امریکن فوجیوں کو اسلام آباد میں ایک ماہ قیام دینے کے فیصلے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو اہم فیصلوں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیراہم فیصلوں کا اختیار نہیں ہے، جمعیت علما اسلام موجودہ حالات پر خاموش نہیں رہے گی۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، مو لانا عبدالواسع نے کہا کہ موجودہ حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر فوری طور پر ان معاملات کو عوام کے سامنے لایا جائے کہ ہمارے سلیکٹڈ حکومت جس نے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا کہا مگر اب ہوٹلوں میں ان کو جگہ دیکرعوام کو بے وقوف بنانے کی ایک اور ناکام کوشش کی جارہی ہے جس پر عوا م کو اعتماد میں نہیں لیاگیا اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کو اس بارے میں آگاہ کیا گیاہے جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں موجودہ حالات میں خاموش نہیں رہیں گے اگر اس بار ہم خاموش رہے تو موجودہ حکمران ملک کو گروی دیدے گا انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کی موجودہ حالات پر گہری نظر ہے او ر ان حالات کو سمجھنے کیلئے جمعیت علما اسلام کے مرکزی قیادت مسلسل رابطے میں ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے اہم اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کیلئے ملک کے عوام کو بھی اعتماد میں لیں گے انہوں نے کہا کہ جب افغانستان سے عام افراد دوسرے ممالک جاسکتے ہیں تو امریکن فوجیوں کو کس مقصد کیلئے یہاں لایاگیا ہے اس حوالے سے ہمار ے نااہل حکمران عوام کو آگاہ کریں ایسا نہ ہو کہ ہم ایک بار پھر دوسروں کیلئے ایندھن کے طور پر استعمال ہوسکے اور امریکہ ہندوستان کو خوش کرنے کیلئے ہماری سلامتی کو داپر لگانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں عوام کو اعتماد اٹھ چکا ہے اور نااہل حکمران اخلاقی طور پر اقتدار سے الگ ہو کر عوام کو نئے انتخابات کی راہ کیلئے راستہ ہموار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں