ایران سے ڈی پورٹ ہونے والوں کیلئے نوتعمیر شدہ ویکٹم ریسپشن اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر ایف آئی اے کے حوالے
کوئٹہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیا ت و جرائم نے تفتان میں ایران سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے افراد کے لئے نو تعمیر شدھ ویکٹم ریسپشن اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر ایف آئی اے کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو تفتان میں اقوام متحدہ کے نمائندے الطاف باوجوہ نے غیر قانونی طور پر ایران کا سفر کرنے کے دوران گرفتار ہونے کے بعد ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے لئے تعمیر شدھ سہولت مرکز ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان عبدالحمید بھٹو کے حوالے کردیا،یہ سینٹر ناروے کی حکومت کے فنڈ سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں ڈی پورٹ ہونے والے 100افراد کو بیک وقت رکھا جاسکتے اور بعد میں انہیں کوئٹہ منتقل کیا جاسکے گا،سہولت مرکز میں جاپان کی حکومت کے تعاون سے انسداد منشیات سمگلنگ سینٹر بھی قائم کیا گیا جس میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو ایرانی حکام کیساتھ رابطہ کرکے انسداد منشیات کے حوالے سے اقدامات کرنے میں معاونت ملے گی


