حکومت بلوچستان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،عمران خان
اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے بلوچستان میں امن و امان کی صوتحال میں مزید بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایات دیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج پیش کیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان بلوچ کسانوں کی معاؤنت کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں زراعت کی ترقی یقینی بنائے گا۔
Load/Hide Comments


