چاغی، باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق،3بچے زخمی

چاغی:بلوچستان کے ضلع چاغی میں افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل چاغی روڈ پر باراتیوں کی گاڈی الٹنے سے مرد اور خاتون سمیت دو افراد جاں بحق 3 بچے شدید زخمی ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں باراتیوں کے ساتھ جانے والی کار گاڈی الٹنے سے میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین بچے گاڈی میں سوار تھے وہ شدید زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں عبد السلام اور مزدلفہ نامی خاتوں شامل ہے جبکہ زخمیوں میں کلثوم،سلمہ اور خوبیت شامل ہیں انھیں زخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں