علاقے میں امن و بھائی چارے کے فروغ کیلئے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھیں گے، زمرک اچکزئی
میزئی اڈہ:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوسابق صوبائی وزیرانجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہاکہ علاقے میں امن بھائی چارے کے فروغ کیلئے ہمہ جدوجہدجاری رکھیں گے مرحوم ملک محمدیونس پیرعلیزئی عرف صوفی کاکاکی سیاسی وقبائلی خدمات رہتی دنیاتک یاد رکھاجائے گا خدائی خدمتگار فخرافغان باچاخان بابا سے لے کرزندگی کی آخری سانس تک اسی تحریک سے وابستہ تھے ان خیالا ت کااظہار صوبائی وزیرانجینئرزمرک خان اچکزئی نے مختلف علاقوں مرحوم ملک محمدیونس پیرعلیزئی عرف صوفی کاکا کی وفات پرتعزیت کیلئے آئے ہوئے لوگوں سے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ملک محمد یونس پیرعلی زئی،عرف صوفی کاکا عمر بھر امن ترقی خوشحالی کیلئے کوشاں رہے وہ علاقے سے منافرتوں کے خاتمے بھائی بندی کے فروغ دن رات مصروف العمل رہتے وہ صحیح معنوں میں فخرافغان باچاخان کے باعمل پیروکا رہبرتحریک خان عبدالولی خان کے رفیقِ کار کی حیثیت سے عوامی نیشنل پارٹی کی پر امن وسیع النظر سیاست سے جڑے رہے اورمرتے دم تک اس پر کابندرہے ہماری کوشش ہوگی کہ ملک محمد یونس پیرعلی زئی،عرف صوفی کاکاکے نقش قدم پرعمل پیراہوکرعلاقے کو امن کاگہوارہ بنانے کیلئے کسی قسم کی ذمہ داری سے غفلت نہیں برتیں گے انہوں نے کہاکہ محمد یونس پیرعلی زئی،صوفی کاکا نہ صرف ہمارے خاندان عوامی نیشنل پارٹی کیلئے اثاثہ تھے بلکہ وہ یہاں آبادتمام قبیلوں میں عزت واحترام کی نگاہ سے پہچاناجاتاتھا وہ عمربھرامن ترقی خوشحالی کیلئے کوشاں رہتے جبکہ علاقے سے جہالت قبائلی منافرتوں کے خاتمے ان کے درمیان بھائی بندی بھائی چارگی علم وہنرکیفروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پرموجودتمام قبیلوی سربراہان سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران قبائلی معتبرین اور شرکا کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ہزاروں کی تعدادمیں ہمارے ساتھ نمازجنازہ میں شرکت کی۔


