وزیراعلیٰ، گورنر، اسپیکر اسمبلی اور دیگر کا سردار عطاء اللہ مینگل کی رحلت پر انہیں خراج عقیدت پیش
کوئٹہ:گورنر سید ظہورآغا،وزیراعلیٰ جام کمال خان،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر نے بلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل کی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان ایک مدبر،زیرک اور دوراندیش سیاستدان سے محروم ہوگیاہے،بحیثیت وزیراعلیٰ سردارعطاء اللہ مینگل کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار گورنربلوچستان سید ظہوراحمدآغا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو،ڈپٹی اسپیکر سرداربابر موسیٰ خیل،نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،جنرل سیکرٹری جان محمدبلیدی،پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سربراہ سرداریارمحمدرند،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی،نائب صدر شاہینہ کاکڑودیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ گورنربلوچستان سید ظہوراحمدآغا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا بزرگ سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطااللہ مینگل کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیااورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں سردار عطا اللہ مینگل ایک مدبر سیاستدان تھے۔ صوبے کے لیے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب، بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی،سردار عطااللہ مینگل کی وفات پر پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے سردار عطااللہ مینگل کے وفات پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان ایک زیرک, اور دور اندیش سیاستدان سے محروم ہو گئے،بلوچستان کے پہلے وزیر اعلی سردار عطااللہ مینگل کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاسردار عطا اللہ مینگل کی سیاسی، سماجی شخصیت ہر ذی شعور شخص کے لئے مشعل راہ تھی۔ دعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں عالی شان عطا فرمائے۔پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سربراہ سرداریارمحمدرند نے سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل کی وفات کا سن کر دکھ اور افسوس ہوا بلوچستان ایک زیرک, اور دور اندیش سیاستدان سے محروم ہو گیا ھے بلوچستان کے پہلے وزیر اعلی سردار عطااللہ مینگل کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گادعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔عوامی نیشنل پارٹی کی نائب صدر ورکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ،افغان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ، اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)ہزارہ ٹاون کے پریس سیکرٹری کاشف حیدری، صدر محمدی، جنرل سیکرٹری خان محمد، ضیا صالحی، محمد علی و دیگرنے بھی تعزیت کی۔نیشنل پارٹی کے بیان کے مطابق عظیم قوم پرست رہنما سردار عطا اللہ خان مینگل کی رحلت کا انتہائی افسوس ہوا۔ سردار عطا اللہ خان مینگل بلوچ، بلوچستان اور مظلوم و محکوم اقوام کے توانا آواز تھے ان کی رحلت سے بلوچستان، بلوچ اور ملک کے مظلوم اقوام ایک محسن قومی رہنما و قائد سے محروم ہوگے انھوں نے پوری زندگی بلوچ قوم کے سیاسی، معاشی اور قومی خودمختاری کی جدوجہد میں وقف کی سردار عطا اللہ خان مینگل بلوچستان کے ان چار قوم پرست رہنماوں میں سے ایک تھے جھنیں بلوچستان و بلوچستان کے عوام کبھی بھی نہیں بلا پائیں گے۔ نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت، مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی کے اراکین اس غم میں خاندان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں اللہ تعالی سردار عطا اللہ خان مینگل کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں آسودہ جگہ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


