ڈیرہ اللہ یار خان، زمین کے معمولی ٹکڑے پر خاندان والے ایک دوسرے کے جانی دشمن بن گئے
ڈیرہ اللہ یار”زمین کا معمولی ٹکڑا” خون رشتے بھی ایک دوسرے کے جانی دشمن بن گئے، چچازاد بھائیوں کے خوف سے ایکسائز انسپکٹر عدم تحفظ کا شکار ہو کر پولیس کے پاس پہنچ گیا ایکسائز انسپکٹر طالب حسین جمالی نے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار پہنچ کر فریاد کی ہے کہ اسکے چچازاد بھائی محمد بخش عرف حاجی، ڈاتا خان عرف بابو، محمد رمضان اور صدام حسین جمالی گوٹھ غلام علی جمالی محبت شاخ میں واقع اسکی زرعی زمین رقبہ چار ایکڑ کو ہتھیانے کے لیے جانی دشمن بن گئے ہیں انہوں نے چند روز قبل شالی کی کاشت کے لیے لگائی گئی پنیری بھی اکھاڑ کر پھینک دی اور اہل خانہ کو بھی ہراساں کر رہے ہیں ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اور متعدد بار گھر جاتے ہوئے راستہ بھی روکا گیا انہوں نے بتایا کہ زرعی زمین میری ہے جسکے تمام تر دستاویزات بھی موجود ہیں لیکن میرے چچازاد بھائی میری ملکیت پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں انسپکٹر طالب حسین جمالی نے مزید بتایا کہ میرے چچازاد بھائی زمین ہتھیانے کے لیے کسی بھی گھناونے جرم کا مرتکب ہوسکتے ہیں ان سے مجھے اور میرے اہل خانہ کے دیگر افراد کو شدید خطرات لاحق ہیں عدم تحفظ کے باعث دربدر بھٹک رہا ہوں انصاف اور تحفظ کے لیے قانونی اداروں اور قبائلی شخصیات کے پاس بھی گیا ہوں کہیں بھی شنوائی نہیں ہو رہی انہوں نے کہا کہ میرے لیے چچازاد بھائیوں نے گاوں کی زمین تنگ کردی ہے دن رات خوف کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں انسپکٹر طالب حسین جمالی نے ڈی آئی جی نصیرآباد پرویز احمد چانڈیو و دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔


